بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کی زیرِ نگرانی منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نو کے لیے منہاج اسلامک سنٹر بادالونا پر ایک خصوصی اجلاس گزشتہ رات منقد ہوا جس میں آئندہ 2 سال کے لیے منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم سازی کی گئی۔
تنظیم سازی کا یہ عمل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد ظل حسن، نائب صدر محمد اقبال چوہدری اور نائب صدر نوید احمد اندلسی کی زیرِ نگرانی مکمل ہوا۔ اس موقع پر محترم علامہ عبدالرشید شریفی بھی موجود تھے۔
تلاوتِ قرآن کریم اور درود و سلام کے بعد نوید احمد اندلسی نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تنظیم سازی کے اغراض و مقاصد بتائے، محمد ظل حسن قادری اور محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن بادالونا کی بنیاد اور مرکز کے قیام سے اب تک کی تنظیمی صورتِ حال پر روشنی ڈالی۔
اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد سال 2025-2026 کے لیے قدیر احمد اعوان کو صدر، اسد اقبال قادری کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا، ناظم مالیات کی ذمہ داری محمد شفیق کو سونپی گئی۔ 4 ممبران عدیل شفیق، ظفر حسین، نصیر احمد اور حاجی غلام عباس کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔
سلیمان افضل اور علامہ غلام عربی کو نائب ناظم، جبکہ توقیر احمد اعوان اور عبدالمتین کو نائب ناظم مالیات کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔
مسجد کی منتظمہ کمیٹی کے لیے جن افراد کا چناؤ کیا گیا اُن میں حاجی محمد ریاض، عبدالمناف، محمد الیاس ڈار، حاجی محمد ولایت خان اور محمد قاسم شامل ہیں۔ان ذمہ داریوں کے تقرر کے بعد مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے نومنتخب اراکین کو دیگر اہداف کے ساتھ ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں باقی ذمہ داریوں پر افراد کی تقرری کی ہدایت کی، خصوصی طور پر منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ڈائیلاگ فورم کو فوری طور پر مکمل اور فعال کرنے کی تاکید کی۔
منہاج القرآن بادالونا کے نومنتخب صدر قدیر احمد اعوان اور سیکریٹری جنرل اسد اقبال قادری نے سب تنظیمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر اور مثالی انداز میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خصوصی طور پر نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مستقل نوعیت پر کام کرنے کا عہد کیا۔اجلاس کے بعد نوید احمد اندلسی نے مقامی ریسٹورنٹ پر نومنتخب تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔