عہدے کا نوٹیفکیشن شمع بٹ (صدر) اور سرفراز فرانسس (جنرل سیکرٹری) نے کیا
مدت عہدہ دو سال ہو گی، نوٹیفکیشن صدر انٹرنیشنل افیئرز اسحاق ڈار کو حتمی منظوری کیلئے بھیج دیا گیا
مسلم لیگ ن پرتگال کےعہد یداروں کی طرف سے رابعہ یاسمین کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پرتگال میں ہونے والے ایک اجلاس میں سیدہ رابعہ یاسمین کو مسلم لیگ ن پرتگال کا ڈپٹی ہیڈ مقرر کر دیا گیا، ان کے عہدے کا نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن کی صدر شمع بٹ اور جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس کے دستخطوں سے جاری ہوا اور انہیں متذکرہ اجلاس میں پیش کر دیا گیا۔
سیدہ رابعہ یاسمین کی مدت عہد ہ دو سال ہو گی جبکہ ان کا نوٹیفکیشن صدر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز محمد اسحاق ڈار کی حتمی منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے،متذکرہ نوٹیفیکیشن کی اطلاع بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر، بین الاقوامی امور اور چوہدری نور الحسن تنویر جنرل سیکرٹری بین الاقوامی امور سمندر پار پاکستانیز کو دے دی گئی ہے۔
سیدہ رابعہ یاسمین کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب میں شمع بٹ، سرفراز فرانسس، چودھری قیصر حسنات، محمد طارق، رانا محسن جمیل،مزمل حسین، راجہ نوید عالم، فاروق قیصر اورعثمان وڑائچ شامل تھے،لیگی کارکنان نے سیدہ رابعہ یاسمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں گی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔