انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا چائنا میڈیا گروپ کے نام نئے سال کا تہنیتی پیغام

چائنا میڈیا گروپ کئی دہائیوں سے آئی او سی کا ایک قابل قدر شراکت دار رہا ہے، تھامس باخ

بیجنگ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کو نئے سال کی مبارکباد دینے کےلیے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ، جس میں سی ایم جی کے 2025 کے گولڈن ایونٹ کے ریسورسز کے اجراء اور آل میڈیا پروگرام "اسپورٹس ٹو وِن ٹوگیدر” کے آغاز پر مبارکباد دی گئی۔

اپنے تہنیتی پیغام میں باخ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کئی دہائیوں سے آئی او سی کا ایک قابل قدر شراکت دار رہا ہے، جس نے لاکھوں چینیوں کو متاثر کیا ہے اور اولمپک براڈکاسٹ کوریج کے لئے اعلی درجے کا معیار قائم کیا ہے۔ آئی او سی کو اس طرح کے وقف میڈیا پارٹنر کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور سی ایم جی کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون کا ایک نیا باب لکھنے کا منتظر ہے۔

باخ نے کہا کہ ان کی صدارت کی مدت ختم ہو رہی ہے، اور انہوں نے اس موقع پر سی ایم جی کے صدر اور تمام عملے کو گزشتہ دس سالوں میں تعاون اور دوستی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "میں اس سفر میں آپ کے ساتھ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، ہم ایک بہتر دنیا بنانے کے لئے کھیل کی طاقت پر پختہ یقین رکھتے ہیں، اور میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا کو مزید بہتر بنانے کے لئے تعاون کریں "۔

Comments (0)
Add Comment