تنیش سوری کو آئی ایل ٹی 20 میں مزید مواقع کی توقع

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈیزرٹ وائپرز کے یو اے ای وکٹ کیپر بلے باز تنیش سوری آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پاکستان کے اعظم خان سے آگے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔آل راؤنڈر علی نصیر کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں میں سے ایک سوری نے گزشتہ دور میں وائپرز ڈیبیو کیا تھا اس وقت اعظم اور سری لنکا کے دنیش چندیمل بین الاقوامی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔

ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 19 سالہ کھلاڑی نے اسٹمپ کے دونوں جانب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔سوری نے وائپرز وائسز پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ اس سیزن میں اعظم کی واپسی اور چندیمل کی ریلیز کے بعد وہ مزید مواقع تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو اس بار ہماری ٹیم میں صرف 2 وکٹ کیپر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اعظم خان ہیں اور دوسرے میں ہوں اس لئے میں صرف اپنی کیپنگ اسکلز کو بہتر بنانا چاہتا ہوں اسے سادہ رکھنا چاہتا ہوں اور صرف موقع کا انتظار کرنا چاہتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment