اوسلو(عقیل قادر) ناروے کے شہر ستاوانگر ، جس کو آئل سٹی بھی کہا جاتا ہے، میں حلال پاکستانی کھانوں کے نئے مرکز کبانہ ریسٹورینٹ کا افتتاح کیا گیا جس میںکثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے مفتی کوکب نورانی نے کیا جبکہ اجتماعی دعا حافظ عابد کشمیری نقشبندی نے کرائی۔ مایہ ناز سرجن ڈاکٹر چوہدری نوخیز ، انجینئرشکیل بشیر، چوہدری انصر سرور، ابوذر اور افتخار احمد نے مل کر کبانہ ریسٹورینٹ کا آغاز کیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ریسٹورینٹ مالکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورینٹ میں فیملی ماحول کے ساتھ اعلیٰ کوالٹی کا کھانااور بہترین سروس کے علاوہ فاسٹ فوڈ اور باربی کیو کا بھی انتظام ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلدستاوانگر کے مرکز میں کبانہ ریسٹورینٹ کی ایک اور شاخ کھولی جائے گی جوریسٹورینٹ کی برانچ میں ایک بہترین اضافہ ہو گا۔
مالکان نے یہ بھی خوشخبری سنائی کہ کبانہ ریسٹورینٹ کی فرانچائز کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔