سابق صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا چوہدری محمد آصف (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کیلئے محفل اوراجتماعی فاتحہ خوانی

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا چوہدری محمد آصف (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کیلئے 5 جنوری 2025 بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں قرآن خوانی، زکر نعت کی محفل اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔

محفل میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی ،سیاسی، کاروباری شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،محفل میں تلاوت قرآن پاک صدر منہاج القران آسٹریا حفیظ اللہ قادری نے کی۔

حاجی محمد اکبر ،محمود شاہ،محبوب ربانی،شہریار خان اور غلام مصطفی نعیمی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کی صورت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

نور اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے اپنے مختصر خطاب میں چوہدری محمد آصف مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد آصف ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔

جب انسان دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے مگر جو سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو اور مرحوم کے لواحقین اس کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں تو اس کا رابطہ دنیا سے کبھی منقطع نہیں ہوتا۔ جو اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ان کے ایصالِ ثواب کیلئے محفلیں مرحومین کی مغفرت کا باعث بنتی ہیں۔

محفل کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور شرکاء کو طعام پیش کیا گیا،صدر منہاج القرآن آسٹریا حفیظ اللہ قادری ،سابق صدر شیخ محبوب عالم، منہاج القرآن آسٹریا کے تمام ذمہ داران اور عہدے داران کی جانب سے جملہ شرکاء کا محفل میں انے کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری محمد آصف (مرحوم)سابق صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنلفاتحہ خوانی
Comments (0)
Add Comment