افتتاح لیفٹیننٹ کرنل یوسف سعید حمید محمد النعیمی نے کیا
ہم کھانوں کے معیارکو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مہمانوں کومعیاری کھانے کی ورائٹی فراہم کریں گے،سید رضی الحسن
ٹک ٹاکرز کی شرکت نے راہ چلتے ہوئے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ایک اور پاکستانی ریسٹورنٹ ” چسکا پوائنٹ ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا” کا اضافہ ہو گیا۔ ویسے تو امارات کی ہر ریاست میں مختلف ممالک کے کئی ریسٹورنٹس موجود ہیں لیکن پاکستانی ریستوران اپنی ایک خاص جگہ رکھتے ہیں۔
مزیدار اور لذیذ کھانوں کے لئے دوسرے ممالک کے لوگ بھی آتے ہیں اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں- گزشتہ دنوں متحدہ عرب ریاست عجمان میں چسکا پوائنٹ ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا” کا افتتاح ہوا،جس میں پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص امارات کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔
ریسٹورنٹ کا افتتاح لیفٹیننٹ کرنل یوسف سعید حمید محمد النعیمی نے کیا، اس موقع پرٹک ٹاکرز ولید ناصر، زومان خان، شیروز پشتون، زین شاہ، زویا، عمرملک، مظہر،عائشہ، بلاگرز اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے۔
ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کا کیک اور فیتہ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل یوسف سعید حمید محمد النعیمی، چسکا پوائنٹ ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا کے اونر سید رضی الحسن اونر، سید محمد علی مرزا ندیم، محمد عرفان، وقار شاہ، نعمان بٹ، عرفان جنجوعہ اور وہاں موجود مہمانوں نے ایک ساتھ کاٹا ۔
مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور چسکا پوائنٹ ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا کی انتظامیہ کو مبارکباد دی، اس موقع پر چسکا پوائنٹ ریسٹورنٹ اور کیفے ٹیریا کے اونر سید رضی الحسن نے کہا کہ ہم اپنے کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور اپنے مہمانوں کومعیاری کھانے کی ورائٹی فراہم کریں گے۔