چینی عوام کی اسپرنگ فیسٹیول کے دوران کراس ریجنل نقل و حرکت 9 ارب تک پہنچنے کی توقع

سیلف ڈرائیونگ سفر کی تعداد کے غالب رہنے کی توقع ہے، ریاستی کونسل

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران سفری رش پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انفارمیشن کے مطابق 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول کا سفری رش40 دن کی مدت پر مشتمل ہو گا جو14 جنوری کو شروع اور 22 فروری کو ختم ہو گا۔ مجموعی پیمانے کے لحاظ سے یہ توقع ہے کہ 2025 میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران لوگوں کی کراس ریجنل نقل و حرکت یکارڈ بلندی پر پہنچے گی ۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر محکموں کے تخمینوں کے مطابق، رواں سال کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران لوگوں کی کراس ریجنل نقل و حرکت کی تعداد 9 بلین تک پہنچنے کی توقع ہے ۔ ریلوے اور سول ایوی ایشن کے مسافروں کی تعداد بالترتیب 510 ملین اور 90 ملین سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو ریکارڈ بلندی ہو گی ۔

سفری ڈھانچے کے نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو سیلف ڈرائیونگ سفر کی تعداد کے غالب رہنے کی توقع ہے جس کی تخمینہ تعداد 7.2 بلین دوروں کا ہے جو کہ معاشرے میں لوگوں کی کراس ریجنل نقل و حرکت کا تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔ ہائی وے ٹریفک کے حجم کی ایک دن کی بلند سطح کا بھی نیا ریکارڈ بننے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment