اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی سے معاشی ترقی کا تحفظ کیا جائے ، چینی صدر

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے آڈٹ امور  کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں کہ آڈٹ کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا  اور ریاستی نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، آڈٹ اداروں نے معیشت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے، قومی اقتصادی سلامتی کے تحفظ، پوشیدہ خطرات کو اجاگر کرنے، اور انسداد بدعنوانی اور بد انتظامی سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر پر اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کرنا چاہیے، ایک مرکزی، متحد، جامع، مستند اور موثر آڈٹ نگرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تحفظ کے لیے اعلیٰ معیار کی آڈٹ نگرانی کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس سے  چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر  اور چینی قوم کی نشاۃ الثانیہ کے لیے نئی خدمات سر انجام دی جا سکیں۔

Comments (0)
Add Comment