چوہدری مدثر حسین گجر کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے معزز مہمانان گرامی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام
کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) چوہدری مدثر حسین گجر کی جانب سے پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانان گرامی صاحبزادہ سلطان محمد علی، میاں غضنفر اقبال، صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز، میاں اسد حیات کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارت خانہ پاکستان کویت کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
انکے علاوہ دیگر شخصیات میں عثمان عنایت مانگٹ، حافظ ثناء اللہ، ملک خرم شہزاد، آفتاب گوندل، نعمان اسلم گھمن، چوہدری عامر حسین و دیگر دوست احباب شامل تھے۔
یہ ظہرانہ کویت کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی کی مختلف نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور پاکستانی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
ظہرانے کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کئی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور مہمانوں کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں کیں۔
تقریب بغیر کسی رسمی تقریر کے دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ معزز مہمانوں نے میزبانوں کی مہمان نوازی، محبت، اور خلوص کو سراہتے ان کا شکریہ ادا کیا۔