فرینڈزآف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد

اقوام متحدہ (ویب ڈیسک) فرینڈز آف گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اور یونائیٹڈ نیشنز سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے درمیان پہلا پالیسی ڈائیلاگ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ اور اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حنیف نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریریں کیں۔

اجلاس میں 40 سے زائد ممالک اور اقوام متحدہ کی تقریباً 20 ایجنسیوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔گنگ شوانگ نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو  چین کی تجاویز سے لے کر بین الاقوامی اتفاق رائے تک، تعاون کے تصورات سے مشترکہ اقدامات تک تیار ہوا ، جس سے بہت سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچا ہے۔  

امید ہے کہ فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو گروپ اقوام متحدہ کے سسٹم انیشیئٹِو پروموشن ورکنگ گروپ کے ساتھ مل  کر غیر متزلزل طور پر کثیرالجہتی کو برقرار رکھے گا   اور ترقیاتی ایجنڈے پر  زور دے گا ، اور شراکت داری کو مضبوط کرےگا تاکہ2030 کے ایجنڈے کے نفاذ میں زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دی جا سکیں ۔

شرکاء اجلاس نے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون میں چین کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئٹِو  کے اہم کردار کو سراہا اور تجویز پیش کی کہ دونوں گروپ باقاعدگی سے بات چیت اور تبادلے کو آگے بڑھیں اور اہم شعبوں میں عملی تعاون کریں ۔

Comments (0)
Add Comment