بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کو امریکی چپ برآمد ی کنٹرول کے حوالے سے کہا کہ چین نے چینی سیمی کنڈکٹر صنعت کی امریکی بدنیتی پر مبنی ناکہ بندی اور دباؤ پر بارہا اپنا سنجیدہ موقف بیان کیا ہے۔
امریکہ نے معاشی، تجارتی اور تکنیکی مسائل کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے آلہ کے طور پر استعمال کیا اور چین کو چپس برآمدی کنٹرول میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ اس اقدام سے سیمی کنڈکٹر کی عالمی صنعت کی ترقی متاثر ہوگی بلکہ خود امریکہ اور دوسرے ممالک کو بھی نقصان پہنچےگا۔