ناروے کے معروف سماجی رہنما چوہدری پرویز اختر بھٹی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر اور معروف سماجی رہنما چوہدری پرویز اختر بھٹی گڑھا جٹاں اور حمزہ معشوق بھٹی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پراوسلو کے معروف بزنس مین چوہدری صلابت علی، چوہدری مظہر حسین اور چوہدری اعجاز احمد نے ایک پرتکلف تقریب کا انعقاد کیا ،تقریب میں اوسلو کی معروف شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں شریک تمام احباب نے چوہدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری حمزہ معشوق بھٹی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ پاک ان کا عمرہ قبول فرمائے۔

اس موقع پر قاری محمود الحسن گولڑوی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرائی کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو حرمین شریفین کی بار بار زیارت نصیب فرمائے اور اسوہ رسول ﷺ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چوہدری پرویز اختر بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ اللہ کے گھر کی زیارت نصیب ہوئی اور طواف کعبہ سے فیضاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ کی سعادت کے بعد در رسول ﷺ پر حاضری روح کو سیراب کرتی ہے۔

تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری محمدخالد کسانہ، سینئر صحافی چوہدری سجاد رسول، چوہدری، مہر اکرام، خاور حسین، محمد خلیل، چوہدری معشوق سرور، چوہدری آصف محمود اور دیگرشامل ہیں۔

چوہدری پرویز اختر بھٹی
Comments (0)
Add Comment