چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برکس ممالک پر مزید ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ اور ترقی پذیر ممالک کے تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لئے تصادم اور تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کے بجائے کھلے پن، جامعیت اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی وکالت کرتا ہے۔

چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے مزید خدمات سر انجام دینے کا خواہاں ہے۔

Comments (0)
Add Comment