محمد عامر کی 4 وکٹوں سے ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو شکست دیکر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 10 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔ ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان کی ناقابل شکست 71 اور محمد عامر کی 4 وکٹوں کی بدولت شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ڈیزرٹ وائپرز نے اپنے ہدف کے تعاقب میں وقت ضائع نہیں کیا ایلکس ہیلز نے ہر طرف چوکے لگائے ۔

انہوں نے ٹم ساؤتھی کو 3 چوکے مارے اور پھر ایڈم ملن کی گیندیں باؤنڈری پار کی جس سے ٹیم پہلے 2 اوورز میں بغیرکسی نقصان 20 تھا۔ فخر زمان نے بھی بنگلہ دیشی فاسٹ بولر جنید صدیقی کی پٹائی کی۔ زمان مکمل فارم میں تھے انہوں نے کسی بالر کو نہیں بخشا اور ایشٹن اگر کو چھکا جڑدیا پاکستانی بلے باز نے اگلی گیند پر آگے بڑھ کر بالر کی پٹائی ۔ پانچ اوور کے اختتام پر ڈیزرٹ وائپرز نے 47 رنز بنائے۔ اسی مرحلے پر پہلی اننگز میں شارجہ واریئرز کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز تھا۔

ڈیزرٹ وائپرز نے ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور زمان نے اسے تیز کرتے ہوئے ایگر کو چھکا مارا ۔ فخر زمان نے 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے جس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے 10 وکٹوں سے فتح ملی۔اس سے قبل ڈیزرٹ وائپرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ ایک شاندار فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ عامر نے نئی گیند سے اپنا جادو جگایا۔ پاکستانی فاسٹ بولر کو اپنے ارادوں کو واضح کرنے کے لئے صرف 4 گیندیں استعمال کی اور کھیل کا رخ اپنی جانب موڑ لیا ۔ عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

عامر نے شارجہ واریئرز کی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان روہان مصطفی نے کچھ کوشش کے لئے لیکن کامیاب نہ ہوئے شارجہ واریئرز کی ٹیم اس وقت غیر یقینی صورتحال میں تھی اور تین اوورز کے بعد 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 رنز بناسکی تھی۔ایک موقع پر شارجہ واریئرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا چکی تھی اور ڈیزرٹ وائپرز کا مقابلہ پر مکمل کنٹرول میں تھا ۔ اسے میں عامر واپسی ہوئی اور انہوں نے مزید 2 وکٹیں حاصل کی ۔ اس کے ساتھ ہی شارجہ واریئرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عامر نے 24 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ڈیزرٹ وائپرز کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ پرفارمنس ہے۔ محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment