چینی نئے سال کا آ غاز خوشیاں بانٹنے کا وقت ہے، پا کستانی سفیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی نئے سال کا آ غاز خوشیاں بانٹنے اور زندگی کی کامیابیوں اور خوشیوں کو ایک ساتھ منانے کا وقت ہے۔ساتھ ساتھ ، یہ تجدید کی بھی علامت ہے کیونکہ یہ موسم سرما سے موسم بہار میں منتقلی کی علامت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے چینی عوام کو ایک خوش حال خاندان، ایک کامیاب کیریئر اور ایک آسودہ مستقبل کے لئے اپنی دلی نیک خواہشات پیش کیں۔

واضح رہے کہ جشن بہار کے موقع پر چین میں تعینات کئی ممالک کے سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ 

Comments (0)
Add Comment