ویانا (رپورٹ: محمد عامر صدیق) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ویانا پہنچ گئے۔
ویانا ایئرپورٹ پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا،منہاج القران آسٹریا ویانا کے صدر حفیظ اللہ قادری اور عہدے داران ممبران نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر ان کے ساتھ ناروے اور ڈنمارک سے بھی عہدے داران تشریف لائے ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری آج بروز جمعرات 30 جنوری منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا ویانا میں خصوصی خطاب کریں گے۔
اور کل بروز جمعہ 31جنوری کے روز اقوام متحدہ ویانا میں یونیورسل پیس فریڈیشن کی جانب سے کانفرنس میں شرکت فرمائیں گے۔