چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ

تجارتی جنگ اور ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے امریکہ کی جانب سے فینٹینل کے مسئلے کے بہانے چینی مصنوعات پر 10فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کی۔

انہوں نے بدھ کے روزکہا کہ "تجارتی جنگ اور ٹیرف کی جنگ” میں کوئی فاتح نہیں ہے اور چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی۔

چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ غلط رویے کو درست کرکے انصاف پر مبنی مذاکرات کے ذریعے اپنی تشویش کو حل کرے اور چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے۔

Comments (0)
Add Comment