سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد کی تقریب میں شرکت

پاکستان جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھاتا رہے گا، سفیر پاکستان

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر IIOJK کے بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی نے یوم یکجہتی کشمیر 2025 کے موقع پر اپنے احاطے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ یو اے ای میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اپنی تقریر میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جموں و کشمیر کے بہادر لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

حق خودارادیت کے حصول کے لیے سات دہائیوں سے کوششیں جاری ہیں،بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر IIOJK میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھاتا رہے گا اور عالمی رہنماؤں کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرائے گا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر IIOJK کی صورت حال پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، معصوم شہریوں پر دوبارہ بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ان کے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کو دستاویزی شکل میں جاری رکھا جائے گا۔

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی یوم یکجہتی کشمیرمقبوضہ جموں کشمیر
Comments (0)
Add Comment