ناروے:عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے،سفیر پاکستان بابرامین

اوسلو(عقیل قادر)دنیا بھر میں مقیم کشمیری پانچ جنوری کو یوم حق خودارادیت اس تجدیدعہد کے ساتھ مناتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے کشمیر کو آزاد کرانے تک آزادی کی جہدوجہد جاری رہے گی۔

تحریک کشمیر ناروے کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان بابر امین اور ویلفیئر اتاشی خالد محمودنے خصوصی شرکت کی۔

حافظ میاں طیب نے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا، رفاقت علی نے شرکاء محفل کا تعارف پیش کیا جبکہ تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے حق خود ارادیت کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

تحریک کشمیر ناروے کے نائب صدر حاجی افضال احمد نے تنظیم اور اس کی آئندہ کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا، سفیر پاکستان بابر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پانچ جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا تھا مگر 73 سال گذر جانے کے باوجود عالمی ادارہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکا، جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور بھارتی مظالم میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

ویلفیئر اتاشی خالد محمود نے تحریک کشمیر کو حق خودارادیت کے حوالے سے پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی، تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میںچوہدری وسیم شہزاد صدر پاک ناروے فورم، ضعیم شوکت ، راجہ عبدالمجید صدر مسلم سینٹر فیورست، راجہ اقبال مرکزی رہنما مسلم سینٹر سوندرے نورشترند، رفاقت علی رہنما مسلم لیگ ن ناروے اور دیگر شامل تھے۔

Comments (0)
Add Comment