سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں ورلڈ ریڈیو ڈے منایا گیا

ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101 ریڈیو اسٹیشن پر طاقت ور ٹرانسمیٹرنصب اور میڈیم ویو کی نشریات بھی شروع کی جائیں

سیالکوٹ کی سیاسی، سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی کے لئے ریڈیو اہم کردار ادا کرسکتا ہے

ایف ایم 101 ریڈیو اسٹیشن کو سیالکوٹ شہر ہی میں رکھا جائے، ریڈیو سامعین و عوامی حلقے

دبئی (طاہر منیر طاہر) ممتاز مذہبی و سماجی رہنما صوفی رانا بیدار حسین منج نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں قائم ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101 ریڈیو اسٹیشن پر انتہائی طاقت ور ٹرانسمیٹر نصب کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سے میڈیم ویو کی نشریات بھی شروع کر نے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہا ر ایف ایم 101 ریڈیو پاکستان سیالکوٹ میں ریڈیو کے عالمی دن کے سلسلے میں سٹی میگ، سیالکوٹ آرٹ اینڈ کلچر سینٹر، مدینہ ٹرسٹ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن کے تعاون سے سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس کی صدارت کوآرڈی نیٹر سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم شہزاد حسین نقوی نے کی جبکہ اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر فرخ وحید آسی، پروگرام پروڈیوسر انجم چودھری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن عبدالشکور مرزا، صدر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب زاہد حسین، ممتاز رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ملک خورشید اعوان، انچارج رحمان فری ڈائلسسز سینٹر سیالکوٹ چودھری محمد یونس، ممتاز اوورسیز پاکستانی زاہد شریف، آر جے محمد ریحان امجد، خواجہ امتیاز راٹھور،تابندہ انور، فوزیہ طاہرہ، فاقیہہ قمر، عائشہ نوید اور بڑی تعداد میں ریڈیو لسنرز موجود تھے۔

مہمان خصوصی صوفی رانا بیدار حسین منج نے کہا کہ سیالکوٹ کی سیاسی، سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی کے لئے ریڈیو اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے سرپرست اعلیٰ خالد لطیف، صدر پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات طاہر منیر طاہر اور عبدالشکور مرزا کی طرف سے سیالکوٹ میں ریڈیو پاکستان کا ریڈیو اسٹیشن بنوانے کی کوششوں کا بطور خاص ذکر کیا اور ان سے توقع ظاہر کی سیالکوٹ شہر میں قائم ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101 ریڈیو اسٹیشن کو ڈسکہ کی انڈسٹریل اسٹیٹ منتقل کرنے کی کارپوریشن کی پالیسی کو غیر مناسب قرار دیا اور اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی درخواست کی۔

صدر کانفرنس شہزاد حسین نقوی نے کہا کہ سیالکوٹ میں ریڈیو کے سامعین کی طرف سے عالمی سطح کی کانفرنس کاانعقاد بڑا حوصلہ بات ہے۔ شہزاد حسین نقوی نے ایف ایم 101 ریڈیو اسٹیشن کو سیالکوٹ شہر ہی میں رکھنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سے بذات خود ملاقات کرکے ان سے یہ فیصلہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔

پروگرام پروڈیوسر انجم چودھری نے سپوت شہر اقبال وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سیالکوٹ نے نہ صرف ایف ایم 101 ریڈیو اسٹیشن کو سیالکوٹ شہر میں ہی رکھنے بلکہ اس کے لئے کوئی مناسب عمارت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ عبدالشکور مرزا اور زاہد حسین نے کانفرنس کے انعقاد میں سرپرست اعلیٰ خالد لطیف کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں کانفرنس کی تیسری سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلبورلڈ ریڈیو ڈے
Comments (0)
Add Comment