تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی نے کی
کتاب "بے دھیانی” حافظ سہیل انجم کی تیسری کتاب ہے جس میں معاشرے کی حقیت اور سچائی کو بیان کیا گیا ہے
محفل مشاعرہ میں علمی ادبی ، سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کی بھر پور شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) ادبی فورم پاکستان سوشل سنٹرشارجہ کے زیر اہتمام معروف رائٹر حافظ سہیل انجم کے افسانوں کی کتاب ’’ بے دھیانی ‘‘ کی تقریب رونمائی اور عظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ہوا جس کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی نے کی۔
سرپرست ادبی فورم اور صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین اور صدر ادبی فورم ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، حافظ سہیل انجم کی کتاب پر ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی ، سلیمان جاذب ، ڈاکٹر رحمینہ ظفر ، سید اعجاز شاہین اور چوہدری خالد حسین نے اظہار خیال کیا ۔
اس موقع پر مصنف کتاب حافظ سہیل انجم نے کہا کہ کتاب بے دھیانی ان کی تیسر ی افسانوں کی کتاب ہے اور وہ اپنی تحریروں میں معاشرے کی حقیت اور سچائی کو بیان کرتے رہیں گے اور اپنے افسانوں میں تلخ حقائق قارئین تک پہنچاتے رہیں گے ۔
مہمان شرکا نے حافظ سہیل انجم کو ان کی تیسری افسانوں کی کتاب بے دھیانی کی رونمائی پر مبارکباد پیش کی محفل مشاعرہ امارات کے معروف شعرا ظہیر مشتاق رانا ، فرخ شاہد ، رضا احمد رضا ، معید مرزا ، سید اعجاز شاہین ، سلیمان جاذب ، عدنان منور ، حنا عباس ، مسکان ریاض سید ، ابرار عمر ، بابر فراع ہاشمی نے خوبصورت شاعری اور اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب دادتحسین وصول کی اس مشاعرہ کی نظامت نائب صدر ادبی فورم سلیمان جاذب نے کی جنہیں ادبی فورم میں شمولیت پر چادر بطور تحفہ پیش کی گئی۔
تقریب میں احمد الغربی پر فیوم کی جانب سے مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے گئے وسیم نذر محمد چوھدری خالد حسین ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے مہمانوں ڈاکٹر نور الصباح ، محمد غوث قادری، شفقت چوہدری ،چوہدری بشیر احمد شاہد ، کاشان ہاشمی ، چوہدری عبد الرحمان ، طارق ندیم اور دیگر مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔
محفل مشاعرہ میں یو اے ای کی اہم علمی ادبی ، سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مہمان شعرا کو ادبی فورم پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی شیلڈیں بھی پیش کی گئیں۔