ابوظہبی میںIDEX-2025کا انعقاد

پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا

سفیر پاکستان کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک سے ملاقات

IDEX میں جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی اور آلات نمائش کیلئے موجود ہیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابو ظہبی میں ہونے والے IDEX-2025 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا-

دورے کے دوران انہوں نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے 20 سے زائد پاکستانی دفاعی مینوفیکچررز کی جانب سے پیش کیے جانے والے جدید دفاعی ساز و سامان کا جائزہ لیا۔

IDEX میں پاکستان کی مضبوط موجودگی عالمی دفاعی صنعت میں اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی اور آلات نمائش کے لیے موجود ہیں۔

ابو ظہبی IDEX-2025
Comments (0)
Add Comment