متحدہ عرب امارات میں ہوٹل انڈسٹری کا مستقبل بڑا تابناک ہے

امارات کے قیام کے وقت سے ہی یہاں پاکستانی ریسٹورنٹس اور ہوٹل موجود تھے

پاکستانی ریستورانوں نے ہر ملک کے لوگوں کو ان کی پسند اور ذائقہ کے کھانے فراہم کئے

وطن سے ہزاروں میل دور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ہوٹل پاکستان کی پہچان ہیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں موجود چند معروف پاکستانی ریسٹورنٹس اور ہوٹل مالکان کی ایک ملاقات "السراب المدینہ ریسٹورنٹ” القوز دبئی میں ہوئی جس میں النواب ریسٹورنٹ شارجہ کے حاجی محمد یٰسین، پاک صوفی ریسٹورنٹ دبئی کے غلام محی الدین ، پاکستان سویٹس اور النواب ریسٹورنٹ شارجہ کے سہیل خاور ، راوی ریسٹورنٹ دبئی کے چودھری عبدالحمید اور السراب المدینہ ریسٹورنٹ کے چودھری محمد اشرف گل نے شرکت کی۔

اس ملاقات میں ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کے سلسلہ میں بات چیت کی گئی ، شرکائے میٹنگ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہوٹل انڈسٹری کا مستقبل بڑا تابناک ہے جبکہ امارات کے قیام کے وقت سے ہی یہاں پاکستانی ریسٹورنٹس اور ہوٹل موجود تھے جن کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا گیا اور آج امارات کی ہر ریاست میں بیشمار پاکستانی ہوٹل اور ریسٹورنٹس موجود ہیں۔

متذکرہ اصحاب نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستانی ریستورانوں نے ہر ملک کے لوگوں کو ان کی پسند اور ذائقہ کے کھانے فراہم کئے اور پاکستان کا نام بلند کیا اور وطن سے ہزاروں میل دور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی پہچان بنائی۔

اس موقع پر حاجی محمد یٰسین، سہیل خاور ، غلام محی الدین، چودھری عبدالحمید اور چودھری محمد اشرف گل نے کہا کہ اگر پاکستانی بزنس مین مل کر دیگر کاروباروں کے ساتھ ساتھ سپر مارکیٹس کے قیام کی طرف بھی توجہ دیں تو کامیابی کے بہت سے امکانات ہیں۔

السراب المدینہ ریسٹورنٹ
Comments (0)
Add Comment