پاکستان بھر سے WULO کی سلور جوبلی میں ریڈیو لسنرز کلبزاور ریڈیو سامعین کی شرکت
ایونٹ میں آنے والے تمام ریڈیو لسنرز کو خوبصورت اور بیش قیمت تحائف سے نوازا گیا
عبدالغفور قیصر کی زیر سرپرستی ستلج ریڈیو لسنرز کلب کی ساتھیوں سمیت بھر پورشرکت
دبئی، کینیڈا، سعودی عرب، جرمنی اور برطانیہ سے ریڈیو لسنرز کی شرکت
دبئی (طاہر منیر طاہر) عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آف پاکستان کی سلور جوبلی اور ریڈیو کا عالمی دن بین الاقوامی طور پر پوری دنیا میں ہر سال 13فروری منایا جاتا ہے ۔پاکستان میں بھی ریڈیو کا عالمی دن 13 فروری کو عالمی لسنرز متحدہ تنظیم آ ف پاکستان ننکانہ صاحب میں منایاگیا جس کا اہتمام چوہدری فہیم نور نے کیا ۔ایونٹ میں ستلج ریڈیو لسنر کلب،بلوچ ریڈیو لسنر کلب، بہاولنگر ریڈیو لسنر کلب،ھاشمی ریڈیو لسنر کلب،پاکستان ریڈیو لسنر کلب، فرینڈز لسنرز کلب اور ناز ریڈیو لسنر کلب نے شرکت کی۔
تقریب میں ملکی و غیر ملکی ریڈیو لسنرز نعیم احمد، مدینہ سے غلام سرور بلوچ، دوبئی سےطاہر منیر طاہر،اکبر جمیل باجوہ ، جرمنی سے طارق خیام ، کینیڈا سے شیخ محمد پرویز، انگلینڈ سے جاوید عنایت ، یو کے سے ثناءاللہ ہاشمی اور ریڈیو 24 سے نینا شاہ نے شرکت کی ایف ایم 101فیصل آ باد سے ثوبیہ مظہر ، شہروز خان، عبدالغفور قیصر، رانا شمشاد، پرنس افضل شاہین، شہباز خان، خلیق بابر، عامر سہیل،رانا وجاہت،رانا حارث، دانیال غفور، ملک منیر ساجد عباس اعوان،ایس زاہد،لیاقت علی اعوان ،رشید ناز ،چوہدری اکرم، اکرم سیال،محمد رفیع، طارق سلیم ، قاسم تمنا گل، فضل احمد جگر، محمد امجدراؤن، ارشد جمیل باجوہ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، جاوید اسلم ،آ فاق ٹیپو، راشد نذیر خالد، مہر افتخار مہر، جاوید رحمانی ،اریبا شاہد، عدن فہیم، وانیہ فہیم،علیزہ فہیم،رضوانہ بی بی،مہک، یعقوب احمد چوہان، بابا جی خلیل، مقصود نعیم، خالد محمود انصاری، رانا عبدالستار ناز ، میاں خان وٹو، میاں محمود احمد، ظفراللہ ضیاء، اشفاق احمد فیصل آ باد،سلمان خان وٹو، میاں محمد اصغر،محمد اشرف،محمد طہ ناصر، نیلم ناصر،رانا شاہد بھٹی، عبدالحمید مجروح ، اسد شاہ بخاری، رائے غلام عباس کھرل،محمد اسلم مغل، سید ناظر کاظمی،انتظار حسین ساقی،رائے ولایت ساقی،محمد ظفر بھٹہ،ارشد ہاشمی،شاہد حسین، امجد خان، صدیق ماکھا،امجد محمودزخمی ،مختیار بلوچ،لطیف خان قلندرانی،اشفاق ڈاہری، سردار ناز علی بلوچ، اورنگ زیب ،ریاض حسین شاہد، شفاقت باجوہ ، عبداللہ باجوہ ،شہز اد صدیقی،حکیم ناصر بلال،امجد مغل،ساجد الیاس انصاری، کامران، أر جے رے جی،معیزہ رانا،مسز رانا شمشاد ،مسز کامران،مسز رانا وجاہت،مسز پرنس افضل شاہین،مسز عبدا لغفور،مسز دانیال غفور،مسز حکیم ناصر بلال، مسز منیر ملک،مسز ایس زاہد، گوشی،مسز نعیم ،مسز چوہدری فہیم نور، ببلی اولک،نجمہ نوشاہی، چوہدری فہیم نور، زین چوہدری اور دیگر ریڈیوز کے أرجیز ، ڈی جیز ، براڈ کاسٹرز و جرنلسٹس نے شرکت کی۔
کانفرس کا موضوع ریڈیو اور موسمی تبدیلیاں تھا سلور جوبلی پروگرام عالمی لسنر متحدہ تنظیم أف پاکستان کے بانی وچیئرمین جناب فہیم نور نے گرینڈ ھائٹ ہوٹل میں نہایت پر وقار اور شان و شوکت سے منانے کا اہتمام کیا۔سامعین لسنرز کا گلدستوں سے استقبال کیا گیا،پروگرام کا ابتدائیہ رانا شمشاد جنرل سیکریٹری ڈبلیو یو ایل او نے دیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آ غاز تلاوت کلام سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کی سعادت رانا وجاہت، سید ناظر کاظمی کو حاصل ہوئی،نعت رسول پاک پڑھنے کا شرف قاری سجاد قادری کو حاصل ہوا۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض رانا شمشاد اور انتظار حسین ساقی نے سنبھالے ۔ پاکستان بھر سے لسنرز جن میں شیخ خلیق بابر ایڈووکیٹ بہاولنگر ،امجدمحمود زخمی بہاولنگر،شیخ پرویز ،لیاقت علی اعوان، عبدالحمید مجروح ، ثوبیہ مظہر، رشیدناز، نجمہ نوشاہی، شہروز خان،ارشد ہاشمی، اویس صدیقی ،مختیار بلوچ، رانا حارث،، سبطین رضا نے ریڈیو ڈے اور ڈبلیو یو ایل او کے سلور جوبلی پروگرامز پر اپنا اپنا اظہار خیال کیا۔
پرنس افضل شاہین نے اپنے لطائف ،ریاض حسین شاہد ،انتظار حسین ساقی ،صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر سید عامر سہیل نے اپنی شاعری کے ذریعے میلہ لوٹ گیا اور سامعین کو محظوظ کیا، نینا جی CEO ریڈیو 24 اور لندن اور دیو اولک کینیڈا کی ننکانہ پاکستان آ مد پر ریڈیو کانفرنس میں ریڈیو لسنرز کا پرزور دھمال پر استقبال کیا گیا اور امن کی شمع کو روشن کیا گیا۔ڈبلیو یو ایل او اور ستلج ریڈیو لسنر کلب کے صدر ایس عبدالغفور قیصر نے ریڈیو کی اھمیت اور افادیت پر زور روشنی ڈالی اور ساتھ اپنے ریڈیو کے قصے سنا کر سماں باندھ دیا ۔
ڈبلیو یو ایل کے بانی اور چئیرمین چوہدری فہیم نور نے ورلڈ ریڈیوڈے اور ڈبلیو یو ایل کی سلور جوبلی پر اظہار خیال کیا.علاوہ ازیں چوہدری فہیم نور نے موسمی تبدیلیوں پر کہاکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔اور سائنس دانوں نے متنبہ کیا ہے کہ زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات لینے کی ضرورت ہے یہ جاننے کی ضرورت بھی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ہے کیا اور ہمارے ماحول پر یہ کیسے اثر انداز ہو رہی ہے؟
گزشتہ آٹھ برس تاریخ کے گرم ترین سال تھے جب سطح سمندر میں اضافے اور سمندری حدت نے بلندیوں کو چھویا۔ماحول میں بہت بڑی مقدار میں پائی جانے والی گرین ہاؤس گیسوں کے باعث پورے کرہ ارض پر زمین ۔سمندروں اور فضا میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ مشرقی افریقہ میں متواتر خشک سالی ،پاکستان میں ریکارڈ توڑ بارشوں اور چین اور یورپ میں اب تک انے والی گرمی کی شدید ترین لہروں جیسے موسمی باقیات نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا ۔ان واقعات کے باعث غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا۔ بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی اور اربوں ڈالر کا نقصان اور تباہی ہوئی انسانوں پر شدید موسم کے اثرات کو محدود رکھنے میں مدد دینے کے لئے موسمیاتی نگرانی اور ایسے واقعات کے بارے میں بروقت انتباہ کے نظام بنانے پر سرمایہ کاری کی اہمیت واضح کرنی ہو گی۔
چوہدری فہیم نور نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان سے نمٹنے کی ضرورت پر بات کی ۔خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے اثرات کو اجاگر کیا یہ ملک موسمیاتی تبدیلی کا شدید سامنا کر رہا ہے خشک سالی بارشیں اور طوفان دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زہر دیا خاص طور پر 20 ممالک کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مالی مدد کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹ سکیں اور آ نے والے معزز مہمانوں کا ریڈیو کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ساتھ ان تمام لسنرزدوست جو غیر ممالک میں مقیم ہیں ۔
دوبئی سے طاہر منیر طاہر، اکبر جمیل باجوہ، سعودی عرب سے غلام سرور بلوچ، جرمنی سے طارق خیم، انگلینڈ سے جاوید عنایت، ثناءاللہ ہاشمی نے یقین دہانی کروائی کے وہ ہمیشہ ڈبلیو یو ایل او کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ریڈیو کی بقاء کے لئیے ہمیشہ کھڑے رہیں گے، نینا جی اور دیو اولکھ جی کے اظہار خیال نے لسنرز کے دل موہ لئے،عبداللہ باجوہ نے نظم سنا کر داد وصول کی۔
ڈبلیو یو ایل او،ستلج ریڈیو لسنر کلب بہاول نگر ، بلوچ ریڈیو لسنر کلب، ریڈیو 24 اور ہاشمی ریڈیو انٹرنیشنل لسنر کلب یو کے، نجمہ نوشاہی، پاکستان ریڈیو لسنر کلب حافظ آ باد، رانا شمشاد بہاولنگر، امجد محمود زخمی ، پرنس افضل شاہین بہاولنگر نے لسنرز میں انعامات تقسیم کئے ۔ لسنرز گیم شو کے سالانہ ونر غلام سرور بلوچ کو ڈبلیو یو ایل او کی جانب سے خصوصی انعام دیاگیا۔ شرکاء تقریب کے لئے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔