انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم، شان رمضان 4 میں انعامات کی بارش

پہلی قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری محمد ذوالفقار رازق کار جبکہ دوسرے میں پاکستانی نعیم الحسن سونا جیت گئے

دبئی (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی بابرکت ماہ میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے لئے اپنی شاندار آگاہی مہم "شانِ رمضان” سیزن 4 شروع کردی ہے ۔ اس بار "ہنڈی پر وار” مہم کی زبردست کامیابی کے بعد انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد نعرے اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کو بذریعہ قرعہ اندازی انعامات بھی دیئے جائیں گے جس میں وطن میں گھر، ایک چوتھائی کلو سونا، 50 ہزار درہم نقد، اور چار ایس یو وی بھی شامل ہیں ۔ یہ مہم 29 مارچ تک جاری رہے گی۔اب تک ہونے والی دو قرعہ اندازیوں میں دو پاکستانی شہری انعامات جیتنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

العین میں منعقدہ قرعہ اندازی میں پاکستان کے محمد ذوالفقار رازق نے ایس یو وی کار جبکہ الجرف، عجمان میں ہونے والی قرعہ اندازی میں پاکستان کے سید نعیم الحسن نے سونا جیت لیا۔ اس کے علاوہ، بنگلہ دیش، فلپائن، بھارت اور نیپال کے شہری بھی قرعہ اندازی کے ذریعے سونا اور نقد انعامات جیت چکے ہیں۔

انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ افسر سعید عبدالسلام اور چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ہماری شانِ رمضان مہم کو ملنے والا پذیرائی غیرمعمولی ہے اور یہ تو محض ایک آغاز ہے۔ مزید قرعہ اندازیاں پر ہم صارفین کو مزید خوشیوں سے نوازیں گے۔

Comments (0)
Add Comment