چین کا امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف کی صورت میں جوابی اقدامات اٹھانے کا اعلان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بارے میں کہا کہ یکطرفہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی خلاف ورزی ہے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے۔

چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ غلطیوں کو دہرانے سے باز رہے اور جلد از جلد برابری کی بنیاد پر ڈائیلاگ کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔ اگر امریکہ اپنی ضد پر قائم رہتا ہے، تو چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا۔

Comments (0)
Add Comment