وفاقی ٹیکس محتسب کی بے مثال کارکردگی کے سب معترف ہیں
گورنر ہاؤس لاہور میں آگاہی سیمینار سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا اظہار خیال
ایف ٹی او نے اجتماعی مفاد کے پیش نظر زیادہ تعداد میں از خود نوٹسز لئے
دبئی (طاہر منیر طاہر) وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی سلور جوبلی کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی سربراہی میں بےمثال کاکردگی بے مثال رہی ہے،تقریب میں ایف ٹی او، ڈاکٹر آصف محمود جاہ (ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز) کی طرف سے گورنر پنجاب کو ایف ٹی او کی سالانہ رپورٹ برائے 2024 پیش بھی پیش کی گئی ۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے خطاب میں کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ادارے کی کا رکرد گی پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ 2021ء میں وفاقی ٹیکس محتسب کا چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد 2,816 تھی۔ تاہم، 2024 تک، ریکارڈ تعداد میں 13,506 شکایات درج کی گئیں جن میں سے 12,914 کو کامیابی سے حل کیا گیا۔ ایف ٹی او کے 94.7 فیصد فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح بھی ایک اور سنگ میل ہے۔ ان سفارشات کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کو ان کے 22.79 بلین روپے واپس ہوئے۔ تیسرا اہم سنگِ میل شکایات کو نمٹانے کے اوسط دورانیہ کو تقریباً نصف کرنا ہے۔
65دن کی طے شدہ مدت کی بجائے مجموعی طور پر صرف 34.11 دن میں شکایات کو نمٹایا گیا۔ ایف ٹی او نے اجتماعی مفاد کے پیش نظر زیادہ تعداد میں از خود نوٹسز لیے۔ پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ آگاہی اجلاس منعقد کئے گئے۔ شکایات کے چند گھنٹوں سے لے کر چند دنوں میں ازالے کیلئے ایف ٹی او آرڈیننس کی شق 33 کے تحت 1,705 معاملات کو غیر رسمی طور پر حل کیا گیا۔
مزید برآں، ملک بھر میں کل 270 آگاہی اجلاس منعقد کئے گئے۔ ایف ٹی او نے آسان آور غیر رسمی طریقہ کار کے ذریعے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی۔ انفرادی شکایات کے علاوہ، ایف ٹی او نے انتظامی مسائل کی خامیوں کی نشاندہی پر مسلسل توجہ مرکوز رکھی۔ ایف ٹی او کی سفارشات سے بورڈ آف ریونیو کو اپنا کمپیوٹرائزڈ نظام اور طریقہ کار بہتر بنانے میں مدد ملی۔ گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر خان نے ہزاروں ٹیکس دہندگان کو خاطر خواہ ریلیف کی فراہمی پر اظہارِ اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہایت خوشی کی بات ہے کہ ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی سربراہی میں ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کرنے والے ایک اہم، طاقتور ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔اس سیمینار کی نظامت الماس جوئندہ نے کی-