تقریب میں علی عبید الغزل،مسزشاہین نصیر سعدی، خلیل بونیری،خالد حسین چوہدری اورعبدالعزیز کی شرکت
طلباء نے متحدہ عرب امارات کے روایتی لباس میں ملبوس ہو کر دلکش اماراتی گانا اور رقص پیش کیا
فارغ التحصیل طلباءکو چیئرمین علی عبید الغزل اور پرنسپل مسز شاہین سعدی نے گریجویشن سرٹیفکیٹ دیئے
دبئی (طاہر منیر طاہر) الامال انگلش ہائی اسکول نے فخر کے ساتھ اپنی KG گریجویشن تقریب کی میزبانی کی جو اپنے نوجوان سیکھنے والوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ تقریب میں چیئرمین علی عبید الغزل اور پرنسپل مسز شاہین نصیر سعدی کے علاوہ خلیل بونیری (سماجی کارکن)، خالد حسین چوہدری (صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ) اور عبدالعزیز نے شرکت کی۔
تقریب ٹیلنٹ کا ایک متحرک مظاہرہ تھا، جس میں KG1 اور KG2 کے طلباء نے مختلف گانوں پر پرفارم کیا،ایک خاص بات KG2A کی طرف سے پیش کردہ ایک اماراتی گانا تھا، جس میں طلباء نے متحدہ عرب امارات کے روایتی لباس میں ملبوس ہو کر دلکش رقص پیش کیا۔ اس موقع پر KG2C کا بلوچی ثقافتی رقص بھی پیش کیا گیا جس کی کوریوگرافی مسز پروین رشید نے کی۔ گریڈ 1اور گریڈ 3 کے طلباء نے اپنی انفرادی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
طالبہ فاطمہ راشد (1C) بطخ کا لباس پہنے، کشمیری لباس میں ایک طالبہ منال عاطف (1C) زیمل یوسف (1B) ماحول دوستی کو فروغ دیتے ہوئے، صفا شاہجہان (3B) نے انگریزی گانا پیش کیا ۔ خوبصورت گاؤنز میں سجے KG2 کے فارغ التحصیل طلباء نے فخریہ طور پر چیئرمین علی عبید الغزل اور پرنسپل مسز شاہین سعدی سے اپنے گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل کیےاور تعلیمی سفر کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے۔
تقریب کا اختتام ایک گریجویشن گیت کے ساتھ ہوا، جسے خصوصی طور پر مسز فرح نوید نے تیار کیا تھا، جس دیکھ کر والدین اور اساتذہ خوش ہو گئے،وائس پرنسپل مسز لولیتا کر، کے جی انچارج مسز فوزیہ یعقوب، قائد الرحمان، اور مسٹر بخت نے طلباء کی کامیابیوں کو دیکھ کر اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیا۔ اس یادگار تقریب نے نہ صرف طلباء کی گریجویشن کا جشن منایا بلکہ ثقافتی تعریف اور جامع ترقی کے لیے سکول کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔