اوسلو(عقیل قادر)مسلم لیگ (ن) ناروے کے زیر اہتمام اوسلو شالیمار ریسٹورنٹ میں سینئر صحافی ناصر اکبرکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں مسلم لیگ (ن )ناروے کے چیئرمین نزیرخالد بٹ ،مسلم لیگ (ن)کے صدر شاہد تنویر بٹ ،مسلم لیگ یورپ یوتھ ونگ کے وائس چیئرمین اور پریس سیکرٹری ذوالفقار گوندل ،فنانس سیکرٹری منورحسین ڈاراور ملک آصف حسین نےشرکت کی۔
اس موقع پر سینئر صحافی ناصر اکبرکی پاکستان کمیونٹی کے لیے صحافتی خدمات کو سراہا گیا اور پاکستان مری سانحہ میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔
ملکی تاریخ میں سانحہ مری جیسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا ملک بھر اور پوری دنیامیں پاکستانی کمیونٹی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ افسردہ ہیں ،اس سانحے نے کئی سوالات کھڑے کئے ہیں، مسلم لیگ (ن)کےچیئرمین نذیر خالد بٹ اور صدر شاہد تنویربٹ نے اپنی پاکستانی کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہاکے سچ کا ساتھ دیں اورہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس لیے ان کو انصاف ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہاانشاءاللہ آنے والے وقت میں میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور تمام عہدیداران پر لگائے گئے الزامات اور جعلی مقدمات سارے ختم ہوں گے اور ہمارے قائد میاں نواز شریف پاکستان کی دوبارہ بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔