پوٹھوہار ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے نائب صدر شاہد سعید کا پرتکلف افطار ڈنر

اوسلو،ناروے (رپورٹ:عقیل قادر) پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے نائب صدر، شاہد سعید نے اپنی جانب سے سوسائٹی کی انتظامیہ اور اراکین کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں سوسائٹی کے صدر عقیل قادر، انفارمیشن سیکریٹری چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، فنانس سیکریٹری راجہ عاطف نواز، ممبرشپ کوآرڈینیٹر راجہ عاشق حسین، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالحمید، مرکزی رہنما راشد علی اعوان، چوہدری جاوید سرور بھٹیاں، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

افطار سے قبل ایک مختصر روحانی محفل منعقد ہوا، جس میں انیس احمد نے تلاوتِ قرآن پاک کی، رمیض طارق نے نعتیہ کلام پیش کیا اور راشد علی اعوان نے خصوصی دعا کروائی۔ شاہد سعید کی جانب سے پیش کیے گئے لذیذ پاکستانی پکوانوں نے افطار کو خصوصی بنایا۔

یہ محفل نہ صرف خوشی و مسرت کا باعث تھی، بلکہ اس نے سوسائٹی کے اراکین کے درمیان اتحاد، بھائی چارے، اور باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا۔ سوسائٹی کے صدر عقیل قادر نے شاہد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سوسائٹی کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ افطار ڈنر ایک پیغام تھا کہ ہم سب مل کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

Welfare Society Norwayپوٹھوہار ویلفیئرسوسائٹی ناروے
Comments (0)
Add Comment