پاکستان مسلم لیگ ن جنوبی کوریا کی تنظیم کا اعلان،راجہ عامر اقبال صدر منتخب ،نوٹیفکیشن جاری

سیئول(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد جنوبی کوریا میں تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔

راجہ عامر اقبال مسلم لیگ ن کوریا کے پہلے صدر منتخب کر دیئے گئے ،پروفیسر ڈاکٹر میاں صابر حسین جنرل سیکرٹری،مبشر عباسی سینئر نائب صدر اور چوھدری تنویر کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے۔

راجہ عامر اقبال نے صدر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا مجھے جو اہم ذ مہ داری سونپی ہے میں اور میری پوری ٹیم مسلم لیگ ن کو کوریا میں ایک مثالی تنظیم بنائیں گے اور تمام مسلم لیگ کی تنظیم سازی کو اور مضبوط کریں گے۔

راجہ عامر اقبال نے کہا کہ میں کوریا میں تمام مسلم لیگ ن کے کارکنان اور سینئر ز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے میری حمایت اور سپورٹ کی ،میں ہمیشہ آپ سب کی اس محبت کو یاد ر کھوں گا اور آپ سب کے مشاورت سے ہی پارٹی کے امور کو کوریا میں چلائینگے ۔

Comments (0)
Add Comment