چین کا فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے مؤثر نفاذ پر زور

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

چین کو امید ہے کہ تمام فریق جنگ بندی معاہدے پر مسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے ، ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو اور بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی تباہی کو رو کیں گے۔

Comments (0)
Add Comment