بارسلونا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )بارسلونا کے علاقے ہاسپتالت دی یوبریگات میں رات کے دو بجے مبینہ طور پر ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاجبکہ اس کی گاڑی کا اگلا اور پچھلا شیشہ بھی توڑ دیا گیا،گاڑی میں سفر کرنے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل تھے۔

ٹیکسی ڈرائیور کے بھائی کے مطابق مسافروں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ ان کو ماسک پہننے اور گاڑی کے اندر شراب پینے سے منع کیا گیا جس کے جواب میں ان کے بھائی پر تشدد کیاگیا جبکہ گاڑی سے اتر کر اگلا اور پچھلا شیشہ بھی توڑدیا گیا۔

حالیہ دنوں میں ٹیکسی ڈرائیوروں پر تشدد میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے کچھ روز قبل روال کے علاقے میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو دن دیہاڑے تشدد کا نشانہ بنایاگیاتھا جس کے بعد ٹیکسی کی تنظیمات نے حکومت سے گاڑیوں میں کیمرے لگانے کا مطالبہ کیاہے تاحال اس پرپیش رفت نہیں ہو سکی۔

ٹیکسی سیکٹر کی ہسپانوی و پاکستانی تنظیمات نے کچھ روز قبل سلو ڈرائیو احتجاج بھی کیا تھا۔ جس میں مطالبہ کیا گیاتھاکہ ٹیکسی ڈرائیورز کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایسی پرتشدد کاروائیوں کی ریکارڈنگ کے لئے کیمرےلگائے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment