چینی افواج کی مشترکہ مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندی کے خلاف سخت سزا ہے، چینی ریاستی کونسل

چینی افواج کی مشترکہ مشقیں تائیوان کی علیحدگی پسندی کے خلاف سخت سزا ہے، چینی ریاستی کونسل

یہ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کیلئے ایک سخت انتباہ ہے، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی ترجمان جو فنگ لیئن نے کہا ہےکہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ مشقیں اور تربیت لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر علیحدگی کی کوششوں پر مبنی اشتعال انگیزی کے لئے سخت سزا ہے، یہ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے لئے ایک سخت انتباہ ہے جو جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اور یہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک ضروری قدم ہے۔

ہم تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے اور قومی وحدت کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں، اور ہم کسی بھی شخص یا کسی بھی طاقت کو تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اور نہ ہی ہم کسی بھی قسم کی تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے کوئی جگہ چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ ہمارے جوابی اقدامات کی وجہ تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں ہیں، اور ان کا مقصد تائیوان کے ہم وطنوں اور عوام کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ تائیوان کے ہم وطن تاریخ کی درست جانب کھڑے ہوں گے، تائیوان کی علیحدگی پسندی اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کی پرزور مخالفت کریں گے اور مشترکہ طور پر قومی وحدت اور قومی احیاء کا روشن مستقبل تخلیق کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment