چینی حکومت کی جانب سے میانمار کیلئے ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کردہ ہنگامی امدادی سامان کی تیسری کھیپ یانگون پہنچ گئی۔

موجودہ کھیپ میں 1048 عدد  پانی صاف کرنے کا  سامان، 10000 مچھر دانیاں، 15000 فرسٹ ایڈ کٹس اور 400 خیمے شامل ہیں۔ ہنگامی انسانی امداد کی پہلی اور دو سری کھیپ  31 مارچ اور 3 اپریل کو میانمار پہنچا دی گئی تھیں اور متاثرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق  4 اپریل کی رات آٹھ بجے تک میانمار میں 28 مارچ کو آنے والے شدید زلزلے سے کل  3,354 افراد ہلاک اور  220 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment