چین، مینوفیکچرنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 4.8 فیصد اضافہ

چین، مینوفیکچرنگ کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 4.8 فیصد اضافہ

جدت کی رفتاراور جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوتوں کی تشکیل تیز

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی نیشنل ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے تازہ ترین ٹیکس ڈیٹا کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جدت کی رفتاراور جدت طرازی کے ذریعے ترقی کی نئی قوتوں کی تشکیل تیز ہوئی ہے، اور ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت میں ترقی کا تیز رجحان برقرار ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابقویٹ (VAT) انوائس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ملک کی کل فروخت کا 29.1 فیصد ہے۔یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جو معیشت کی مسلسل ترقی کے لیے اہم مدد فراہم کرتا ہے۔ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو تیز ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، پہلی سہ ماہی میں، چین کی ہائی ٹیک انڈسٹری کی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا، جو تیزی سے بڑھنے کے رجحان کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ڈیجیٹل مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاق کے شعبوں کی فروخت کی آمدنی میں بالترتیب 12 فیصد اور 11.6 فیصد اضافہ ہوا، جو ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے انضمام کے مسلسل گہرے ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

چین میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیشرفت اور اس کے وسیع پیمانے پر اطلاق کے ساتھ ہی، تحقیقی و تکنیکی خدمات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی فروخت کی آمدنی میں بالترتیب 19.6 فیصد اور 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment