بولٹن (محمد فیاض بشیرسے) گریٹر مانچسٹر کے شہر بولٹن میں تجارتی ، سماجی و سیاسی شخصیت سید رضوان ہاشمی نے سیف کنٹینر اینڈ سیلف سٹوریج بزنس ہب کا آغاز کر دیا ۔
افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر ملک عمر فاروق ،نوجوان تجارتی شخصیت نبیل جاوید قریشی ، ریٹائرڈ کرنل محمد شباب خان ،زبیر زیدی ، سید عابد حسین شاہ،واجد علی ، ایف آئی اے اسلام میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے آفیسر رانا حفیظ،ملک عثمان فاروق،عارف چویدری،معیز صابر،زین چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔
کرنل ریٹائرڈ محمد شباب خان نے کہا کہ انہوں نے ایک اچھا کاروبار شروع کیا ہے ،مجھے جس چیز نے سب سےزیادہ متاثر کیا وہ یہاں کی انتہائی شاندار سیکورٹی نظام ہے ،میں نے اقوام متحدہ میں پیشہ وارانہ خدمات بھی انجام دیں لیکن انکے کام سے متاثر ہوں، انکا مزید کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو اعلیٰ معیار کی سہولت میسر ہو گی تو انکا کاروبار دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔
نبیل جاوید قریشی نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات انتہائی متاثر کن ہیں آنے والے وقت میں یہ کاروبار عروج پائے گا ،میں رضوان ہاشمی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ ہماری مدد انکے ساتھ ہے کاروبار ضرور ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر شریک دیگر افراد بھی رضوان ہاشمی کی وسیع نظری سے بے حد متاثر ہوئے، انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تمام شعبہ ہائے زندگی میں کردار متاثر کن اور لائق تحسین ہے۔