ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کسگمہ پھیاڑی (محمد فیاض بشیر سے) آزاد کشمیر کی سماجی کمیونٹی و مذہبی شخصیت چوہدری محمد یاسین کی دختر اورچوہدری محمد امین جٹ کی سگی بھتیجی کی رسم حنا کے موقع پر انکے آبائی گاؤں پھیاڑی میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ۔
ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی ۔ نقابت کے فرائض علامہ شفیق انقلابی نے سر انجام دیئے ۔تلاوت کلام پاک کا شرف قاری ارشد محمود کو نصیب ہوا ۔

پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد انہیں زندہ درگور کر دیتے تھے، آقائے کائنات کی آمد کے بعد سب بدل گیا، ہر طرف رحمت ہو گئی ۔
آپؐ کی آمد سے پہلے ماں باپ کی کوئی قدر نہ تھی، اللّٰہ تعالیٰ نے پیارے محبوب کو کہا ہم نے آپؐ کو سارے جہاں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے ۔ نبی کریم ؐنے سب سے پہلے ماں پھر بیوی کو بہن کو عظمت اور پھر فرمایا بیٹیاں رحمت ہیں ۔
پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ بیٹیوں کو انکا حق اور عزت و احترام دینے والا ہی آقائے کائنات کا امتی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ پاکستان کی سلامتی و استحکام ،فلسطین ،کشمیر و دیگر محکوم قوموں کی آزادی کے ساتھ بالخصوص چوہدری محمد یاسین اور چوہدری محمد امین جٹ مدنی کے والدین کی صحت و سلامتی بارے خصوصی دعا بھی کی۔