روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) ایکو ریئل اسٹیٹ آفس سیالکوٹ میں ڈائریکٹر آف ایکو ریئل اسٹیٹ و مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر اور پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے سینئر نائب صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا نے بحرین مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل ندیم حفیظ اور عمان کے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن و دیگر کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں تجارتی سرگرمیوں اور مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی کے شعبہ میں پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے اور اپنے کاروبار کو ٹیکنیکل و پروفیشنل لوگوں کیساتھ مل کر وسیع تر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس آفس میں جو خوبصورت بات یہ تھی کہ قائد محترم مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی خوبصورت تصویر جو فریم میں خوبصورتی کیساتھ آفس کی دونوں منزلوں پر جگہ جگہ دیوار پر لگی ہوئی تھی جو قائد محترم سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔