بارسلونا (کاشف شہزاد سے) پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیر اہتمام قرطبہ ریسٹورنٹ اینڈ میرج ہال بادالونا میں زیر صدارت محمد شیراز بھٹی فارم 47پر بنی جعلی حکومت اور اس کے سہولتکاروں کی طرف سے منعقدہ جعلی اوورسیز کنوینشن کے انعقاد پر مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی اسپین کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ظہور احمد کمبوہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی،اجلاس میں پی ٹی آئی اسپین کے سینئر راہنما غلام رضا چوہان کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں مقررین نے عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ پابند سلاسل کارکنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فارم 47 پر بنی جعلی حکومت اور اس کے سہولتکاروں کی طرف سے جعلی اوورسیز کنوینشن کے اسلام آباد انعقاد کے ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت جس طرح سے جعلی طریقے سے وجود میں آئی جس طرح سے ہر کام میں دو نمبری اور جعلی سازی سے ملک چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسی طرح سے اوورسیز کے کچھ ممالک سے جعلی لوگوں کو اپنے پاس سے پیسے دے کر اسلام آباد بلا کر ان ہی کو بڑے بڑے انویسٹرز بنا کر پیش کرنے کا جعلی ڈرامہ کر کے یہ بات ثابت کرنا چاہا رہی ہے کہ اوورسیز میں انکے جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے والے موجود ہیں حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور حقائق یہ ہیں کہ اوورسیز میں 90 فیصد لوگ ایسے ہیں جو عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس کے ایک اشارے پر جانی و مالی ہر لحاظ سے اپنے آپ کو تیار رکھتے ہیں، جس طرح سے اس جعلی حکومت کے ماضی میں جعل سازی کے تمام پول کھل کر سامنے آئے اسی طرح سے اس جعلی کنوینشن کا پول بھی پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔
مقررین نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی اس جعلی حکومت پر کسی صورت اعتبار کرنے کے لئے کسی صورت نہ تیار ہیں اور نہ ہی اس کے فارم 47 کے جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کر سکتے ہیں اوورسیز میں بسنے والے با شعور پاکستانی عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مقررین میں محمد شیراز بھٹی صدر پی ٹی آئی اسپین،سابق صدر محمد شہباز ملک،شہزاد اصغر بھٹی،سینئر نائب صدر چوہدری قاسم رفیق جھکڑ،پاکستان تحریک انصاف اسپین کی سینئر راہنما ڈاکٹر ہما جمشید،سید ذوالقرنین شاہ،سلطان رانجھا،ڈاکٹر ثاقب حمید،سید شبیر شاہ شیرازی،پروفیسر مشتاق احمد،چوہدری صابر تارڑ،تنزیل رانجھا،سید فخر عباس شاہ،چوہدری عاطف ظہیر،تنزیل رانجھا،میاں محمد یونس،شیخ فاروق احمد،عثمان شہزاد رانجھا،مدثر پنجوتھا اور دیگر شامل تھے۔
اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا جائے گا جس میں عمران خان کے چاہنے والے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسپین میں مقیم پاکستانی پاکستانی کتنی بڑی تعداد میں عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں،شرکا اجلاس کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،اجلاس کے شروع سے اختتام تک ہال میں عمران خان زندہ باد، تحریک انصاف زندہ باد کے نعرے پرجوش انداز میں لگائے جاتے رہے۔