ویانا(محمد عامر صدیق سے) سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے کنونشن میں آسٹریا اور سلوواکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی فعال شرکت۔ 14 اپریل 2025 بروز پیر صبح اٹھ بجے آسٹریا اور سلواکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت کے لیے سفارت خانے میں خوش آمدید کہا گیا، جو اس وقت اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو شامل کرنا اور ان کو گلے لگانا، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا، ان کی شکایات کا ازالہ کرنا اور منظم بات چیت اور نیٹ ورکنگ سیشنز کے ذریعے ان کے تعاون کا جشن منانا ہے۔

اس سلسلے میں سفارتخانے نے کنونشن میں ان کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کی، جنہوں نے ان کی نمائندگی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔
پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 سے 16 اپریل 2025 تک اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اس تقریب میں 80 سے زائد ممالک کے 1500 سے زائد سمندر پار پاکستانی شرکت کر رہے ہیں جس کا عنوان "فخر پاکستانی، ایک ساتھ مضبوط” کے تحت منعقد کیا گیا ہے۔