چینی صدر کی ویتنام میں مختلف تقر یبات میں شر کت

 چینی صدر کی ویتنام میں مختلف تقر یبات میں شر کت

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نےویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ  ہنوئی میں چین-ویتنام عوامی گالا میں شریک  نمائندوں سے ملاقات کی ۔ 

اسی دن  صبح ،  صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ چین ویتنام ریلوے تعاون میکانزم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

15اپریل کی صبح ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ہمراہ صدر شی جن پھنگ نے ہو چی من کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔15 اپریل کی  دوپہر  صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔

Comments (0)
Add Comment