بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) 15 اپریل سے ملائیشین نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔
"شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (ملائیشین ورژن) میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ، ثقافتی وراثت اور جدت طرازی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے جیسے موضوعات پر صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب پیش کیا جائے گا، اور ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی شاندار حکمت ، پوری دنیا کے لئے ان کے گہرے جذبات ، اور ماضی اور حال کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو شاندار طریقے سے پیش کیا جائے گا۔
ملائشیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس پروگرام کی نشریات کے منتظر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے ملائیشیا کے عوام کے لیے ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔