اتحاد پریس کلب سیالکوٹ کے سالانہ الیکشن میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پینل کی جیت

اتحاد پریس کلب سیالکوٹ کے سالانہ الیکشن میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پینل کی جیت

محمد شہباز باجوہ صدر اور شاہد خلیل گھمن بطور جنرل سیکرٹری منتخب

ضلعی سرپرست اعلیٰ چوہدری طارق محمود گھمن کی طرف سے جیتنے والوں کو مبارکباد

الیکشن کے عمل کو صاف، شفاف اورپرامن کروانے پر الیکشن بورڈ کو خراج تحسین پیش کیاگیا

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) اتحاد پریس کلب سیالکوٹ کے سالانہ الیکشن میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ھوگیا۔ضلعی سرپرست اعلیٰ چوہدری طارق محمود گھمن نے جیتنے والے امیدواران کو مبارکباد پیش کی ۔جس میں صدر محمد شہباز باجوہ اورجنرل سیکرٹری شاہد خلیل گھمن،سینئر نائب صدر شیخ بابر قریشی ، نائب صدر سمبڑیال رانا سلیم اختر، نائب صدر ڈسکہ رانا اشفاق راجپوت، نائب صدر پسرور میڈم نازیہ نواز، نائب صدر سیالکوٹ حافظ میاں عدنان، انفارمیشن سیکرٹری عمران قیصر، فنانس سیکرٹری فیصل کھوکھر اور جوائنٹ سیکرٹری عرفان شاہد منتخب ہوگئے۔

اتحاد پریس کلب کا الیکشن میں صبح 9بجے سے لیکر شام 4بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رھا۔تمام ممبران نے اپنے ضمیر کے مطابق آزادی سےاپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ مرکزی وضلعی الیکشن بورڈ دیوانہ بلوچ ضلعی چئیرمین چوہدری طارق محمود لالی، ایم عرفان سلہریا، مہر فضل رحیم نے صاف اور شفاف الیکشن کے عمل کوجاری رکھا دوران الیکشن کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

مرکزی چئیرمین مہر عبدالمتین ودیگر ٹیم نے بھی الیکشن کا جائزہ لیا اور الیکشن کے عمل کو صاف شفاف اورپرامن کروانے پر الیکشن بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پینل کی کامیابی پرمتوقع وائس چئیرمین عامرحفیظ بھٹی اور آفس سیکرٹری فیضان بھٹی نے جیتنے والے امیدواران کو ہار پہنا کر گل پتیاں نچھاور کیں اور ڈھولوں کی تھاپ کے ساتھ شاندار پروقار استقبال کیا۔

اتحاد پریس کلب سیالکوٹ
Comments (0)
Add Comment