سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو کئی دہائیاں پہلے تھے

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو کئی دہائیاں پہلے تھے

بیرون ملک مقیم پاکستانی ماضی میں بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں

اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل اجتماعی اور انفرادی سطح پر متعلقہ وزراء اور محکموں کو تحریری طور پر بھیجیں، سینیٹر بابر خان غوری

یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد کو بھجوا دیئے گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی محنت اور کاوشوں سے اپنا وقار اور عزت بنائی ہے اور کسی حکومت نے اس میں کچھ خاص نہیں کیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل آج بھی وہی ہیں جو کئی دہائیاں پہلے تھے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ماضی میں بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے میری رائے یہ ہے کہ وہ اجتماعی اور انفرادی سطح پر اپنے مسائل متعلقہ وزراء اور محکموں کو تحریری طور پر بھیجیں۔ جلد یا بدیر آپ کے مسائل ضرور حل ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر بابر خان غوری نے دبئی میں کیا۔

دبئی میں ایک پاکستانی ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر ممتاز قانون دان مخدوم رئیس قریشی اور سردار آصف کریم کی جانب سے سینیٹر بابر خان غوری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی بابر غوث، حسیب باجوہ، فہیم احمد، خالد، عثمان خان، اکبر حسین، عامر خان، مشتاق پیرزادہ، سلیم احمد، عمیر خان، احمد بٹ، عاصم شہزاد ، صحافی حضرات اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگ بھی موجود تھے، دوران تقریب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

مخدوم رئیس قریشی نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سید قمر رضا چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوو رسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اسلام آباد کو بھجوائیں گے اور انہیں دورہ یو اے ای کی دعوت بھی دیں گے تا کہ وہ یہاں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بہ نفس نفیس آ کر سنیں اور ان کا حل نکالیں۔

اوورسیز پاکستانیبیرون ملک مقیم پاکستانیسینیٹر بابر خان غوری
Comments (0)
Add Comment