پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل

پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ یہ امر باعث فخر ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز شخصیت نبیل قدیر سے ملاقات میں کیا جو برٹش کونسل کے سٹڈی یو کے ایلومنائی ایوارڈز برائے سال 2024/25 کے بزنس اینڈ انوویشن کیٹیگری میں عالمی فاتح ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ نبیل قدیر پاکستان سے اس باوقار ایوارڈ کے پہلے وصول کنندہ ہیں۔

ہائی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، جس سے یہ بات اجاگر ہوتی ہے کہ کس طرح باصلاحیت پاکستانی نوجوان اپنے تخلیقی کاموں کے ذریعے عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل
Comments (0)
Add Comment