برسلز:پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے بھارتی جارحیت کیخلاف افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے اظہار تشکر کی تقریب

برسلز:پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے بھارتی جارحیت کیخلاف افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی پر یورپی پارلیمنٹ کے سامنے اظہار تشکر کی تقریب

برسلز (حافظ اُنیب راشد سے) پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے تعاون سے یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ملک پاکستان اور افواج پاکستان کی پاک بھارت جنگ میں ہونے والی تاریخی کامیابی پر رب ذوالجلال کا شکر ادا کرنے کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے سپہ سالار پاکستان جنرل حافظ سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی، کشمیر کی بدلے گا تقدیر
عاصم منیر عاصم منیر ،پاکستان کی شمشیر عاصم منیر عاصم منیر ،پاک افواج کی توقیر عاصم منیر عاصم منیر ،جیوے جیوے پاکستان ،پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد۔

اظہار یکجہتی کے اس پروگرام میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی اور افواج پاکستان کی مضبوطی اور وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے جوانوں کے بلند در جات کے لئے دعائیں کی گئیں۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد،پاک افواج زندہ باد ،جنرل عاصم منیر زندہ باد

اظہار تشکربرسلزپاکستانی و کشمیری کمیونٹییورپی پارلیمنٹ
Comments (0)
Add Comment