پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے زیر اہتمام دشمن کی جارحیت کیخلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر”یومِ تشکر ” منایا گیا

پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے زیر اہتمام دشمن کی جارحیت کیخلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر”یومِ تشکر ” منایا گیا

کوالالمپور(محمد وقار خان) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر ” یومِ تشکر ” منایا گیا ۔یومِ تشکر کے حوالے سے دشمن کی جارحیت اور اسکے منہ توڑ جواب کی پرومو ویڈیو دکھائی گئی ،حاضرین بہت پرجوش تھے ،تقریب کے دوران ہال بار بار نعروں اور تالیوں سے گونجتا رہا ۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں قومی ترانہ چلایا گیا ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد میں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ نے ناظرین کو فتح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج کے دن "یوم تشکر” منانے کا پس منظر بتایا ۔

بعد ازاں ہائی کمیشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے شاندار جذبے اور ملائشین میڈیا کی بھرپور سپورٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ہماری امن کی خواہش کو ایک بار پھر ہماری کمزوری سمجھا گیا ۔ لیکن اس بار ہم نے ہٹ دھرم دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا ۔ ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ ہال تا دیر حاضرین کی تالیوں اور نعروں سے گونجتا رہا ۔ حاضرین نے پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔

پاکستان ہائی کمیشن ملائشیایومِ تشکر
Comments (0)
Add Comment