روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) زندگی اور موت کا اختیار صرف واحدہ لاشریک کے پاس ہے نہ جانے کب زندگی کا چراغ گل ہو جائے کسی بشر کو اس سے آگاہی نہیں حضرت آدم علیہ السلام سے سلسلہ شروع ہوا تاقیامت چلتا رہے گا صدا زندہ رہنے والے ذات صرف واحدہ لاشریک کی ہے ۔
قریبی رفقا دوست احباب اور عزیز و اقارب میں کئ افراد ایسے ہوتے ہیں جو ایسے گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں کہ انکی یاد کبھی بھول نہیں سکتی ۔ بین الاقوامی تجارتی کاروباری و صحافتی شخصیت پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے سینئر نائب صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے کزن چوہدری ارشاد احمد ہنجرا عارضی دنیا کو چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئے۔
انکی وفات پر پاکستان پریس کلب برطانیہ و گریٹر مانچسٹر کے عہدیداران و اراکین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری خالد محمود ہنجرا سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ مرحوم کی عالم برزخ منزل آسان فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ پسماندگان دوست احباب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے ،آمین ثم آمین۔